مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الطَّوَافِ عَلَى الرَّاحِلَةِ وَاسْتِلَامِ الرُّكْنِ بِالْمِحْجَنِ باب: سواری پر طواف کرنا اور چھڑی کے ساتھ رکن کا استلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 972
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ رَاكِبًا فَقُلْتُ: وَلِمَ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي. قَالَ: ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ.حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی سوار ہو کر کیے ۔ ابن جریج کہتے ہیں میں نے کہا: ”کیوں؟“ عطاء نے کہا: ”مجھے نہیں معلوم۔“ فرمایا: ”پھر آپ ﷺ اترے اور (مقامِ ابراہیم پر) دو رکعت نماز پڑھی۔“