مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الطَّوَافِ عَلَى الرَّاحِلَةِ وَاسْتِلَامِ الرُّكْنِ بِالْمِحْجَنِ باب: سواری پر طواف کرنا اور چھڑی کے ساتھ رکن کا استلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 969
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ الْمَكِّيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى رَاحِلَتِهِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاهُ النَّاسُ، وَلِيُشْرِفَ لَهُمْ أَنَّ النَّاسَ غَشَوْهُ.حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حجتہ الوداع میں بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر کیے تا کہ لوگ آپ کو دیکھ لیں اور تا کہ آپ ان سے اونچے ہو جائیں اس لیے کہ لوگوں نے آپ کو گھیر رکھا تھا۔