حدیث نمبر: 968
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: [ ص: 260 ] أَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى شَيْخٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ، فَجِئْتُ مَعَهُ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ فِي الْحِجْرِ، فَسَأَلَهُ عَنْ وِلَادٍ مِنْ وِلَادِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ الشَّيْخُ: أَمَّا النُّطْفَةُ فَمِنْ فُلَانٍ، وَأَمَّا الْوَلَدُ فَعَلَى فِرَاشِ فُلَانٍ، فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ. فَلَمَّا وَلَّى الشَّيْخُ دَعَاهُ عُمَرُ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي عَنْ بِنَاءِ الْبَيْتِ فَقَالَ: إِنَّ قُرَيْشًا كَانَتْ تَقَوَّتْ لِبِنَاءِ الْبَيْتِ فَعَجِزُوا، فَتَرَكُوا بَعْضَهَا فِي الْحِجْرِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: صَدَقْتَ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد

ابو یزید نے بیان کیا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے بنو زہرہ کے ایک بوڑھے کی طرف آدمی بھیجا، تو میں بھی اس کے ساتھ عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور وہ حطیم میں تھے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے جاہلیت کی اولاد کے بارے میں سوال کیا تو اس بوڑھے نے کہا: ”نطفہ کسی کا ہوتا اور بچہ کسی اور کے بستر پر پیدا ہوتا۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو نے سچ کہا، لیکن رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ دیا کہ بچہ بستر والے کا ہے۔“ جب وہ بوڑھا واپس مڑا تو عمر رضی اللہ عنہ نے اسے بلایا اور پوچھا کہ: ”مجھے بیت اللہ کی تعمیر کے متعلق بتاؤ؟“ اس نے کہا: ”قریش نے کعبہ کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کیا لیکن وہ عاجز آگئے تو انہوں نے اس کے بعض حصے کو حطیم میں چھوڑ دیا۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ”آپ نے صحیح کہا۔“

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحج / حدیث: 968
تخریج حدیث صحيح : أخرجه البيهقي: 7 / 402 - وفي معرفة السنن والآثار له (2965)۔