مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ قِلَّةِ الْكَلَامِ فِي الطَّوَافِ باب: طواف کے دوران کم گفتگو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 962
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: طُفْتُ خَلْفَ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَمَا سَمِعْتُ وَاحِدًا مِنْهُمَا مُتَكَلِّمًا حَتَّى فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے فرمایا: ”میں نے ابن عمر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کے پیچھے طواف کیا، میں نے ان میں سے کسی کو بھی بات کرتے نہیں سنا یہاں تک کہ وہ اپنے طواف سے فارغ ہو گئے۔“