مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْبَيْتِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ باب: بیت اللہ پر پہلی نظر پڑتے وقت دعا اور ہاتھ اٹھانے کا بیان
حدیث نمبر: 948
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْبَيْتَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَقَالَ: "اللَّهُمَّ زِدْ هَذَا الْبَيْتَ تَشْرِيفًا وَتَعْظِيمًا وَتَكْرِيمًا وَمَهَابَةً، وَزِدْ مِنْ شَرَّفَهُ وَكَرَّمَهُ مِمَّنْ حَجَّهُ وَاعْتَمَرَهُ تَشْرِيفًا وَتَكْرِيمًا وَتَعْظِيمًا وَبِرًّا" .حافظ محمد فہد
ابن جریج سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بیت اللہ کو دیکھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اور یہ دعا کرتے: ”اے اللہ! اس گھر کے شرف، عظمت، کرامت اور ہیبت میں اضافہ فرما، اور جس نے اس کو شرف و کرم دیا ان لوگوں میں سے جنہوں نے اس کا حج اور عمرہ کیا ان کے شرف، عزت، عظمت اور نیکی میں اضافہ فرما۔“