مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ حَجِّ الصَّبِيِّ وَأَجْرِ مَنْ حَجَّ بِهِ باب: بچے کے حج اور اسے حج کروانے والے کے اجر کا بیان
حدیث نمبر: 938
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِامْرَأَةٍ وَهِيَ فِي مَحَفَّتِهَا فَقِيلَ لَهَا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ كَانَ مَعَهَا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: "نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ" .حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے جو پالکی میں تھی۔ اس عورت سے کہا گیا: ”یہ اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔“ اس نے اپنے بچے کے بازو کو پکڑا اور کہا: ”کیا اس کا حج درست ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور (اس کا) ثواب تجھے ہے۔“