مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الْمُؤْجِرِ نَفْسَهُ باب: اجرت پر حج کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 936
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُوَاجِرُ نَفْسِي مِنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ فَأَنْسُكُ مَعَهُمُ الْمَنَاسِكَ هَلْ يُجْزِئُ عَنِّي. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَعَمْ أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ: ”میں نے اس قوم کی ملازمت اختیار کر لی ہے کہ میں ان کے ساتھ حج کی ادائیگی کروں گا، کیا میرا حج ہو جائے گا؟“ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں، ان کے لیے ان کے اعمال کا حصہ ہے اور اللہ بہت جلد حساب لینے والے ہیں۔“