مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْعَاجِزِ باب: معذور شخص کی طرف سے (حجِ بدل) کا بیان
حدیث نمبر: 933
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ أَوْ غَيْرُهُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: أَنَّ رَجُلًا جَعَلَ عَلَى نَفْسِهِ أَلَا يَبْلُغَ أَحَدٌ مِنْ وَلَدِهِ الْحَلْبَ فَيَحْلِبُ وَيَشْرَبُ وَيَسْقِيهِ مَعَهُ إِلَّا حَجَّ وَحَجَّ بِهِ مَعَهُ، فَبَلَغَ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِهِ الَّذِي قَالَ الشَّيْخُ وَقَدْ كَبِرَ الشَّيْخُ، فَجَاءَ ابْنُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ: إِنَّ أَبِي قَدْ كَبِرَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَحُجَّ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نَعَمْ" .حافظ محمد فہد
ابن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نذر مان لی کہ اس کے بچوں میں سے جب کوئی دودھ دھونے کی عمر کو پہنچ جائے کہ وہ دودھ دھوئے، خود پیے اور ساتھ والوں کو بھی پلائے تو وہ اس کو ساتھ لے کر خود بھی حج کرے گا۔ اس بوڑھے کی اولاد میں سے ایک آدمی کو اس کا پتہ چلا اور وہ آدمی بہت زیادہ بوڑھا ہو چکا تھا۔ تو اس کے بیٹے نے رسول اللہ ﷺ کو ساری بات بتائی، اس نے کہا: ”بے شک میرا باپ بہت بوڑھا ہو چکا، وہ حج کی طاقت نہیں رکھتا، کیا میں اس کی طرف سے حج (بدل) کروں؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“