مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابُ التَّيَمُّمِ فِي السَّفَرِ الْقَرِيبِ باب: قریب کے سفر میں تیمم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 91
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ تَيَمَّمَ بِمِرْبَدِ النَّعَمِ وَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَدِينَةَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ فَلَمْ يُعِدِ الصَّلَاةَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ وَالثَّانِيَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.حافظ محمد فہد
نافع سے مروی ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے چوپایوں کے باڑے کے پاس تیمم کیا اور نمازِ عصر ادا کی، پھر مدینہ میں داخل ہوئے جبکہ سورج بلند تھا لیکن نماز دوبارہ نہیں پڑھی۔