مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابٌ فِي حَمَامِ مَكَّةَ باب: مکہ کے کبوتروں (کے تحفظ اور فدیہ) کا بیان
حدیث نمبر: 901
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّ غُلَامًا مِنْ قُرَيْشٍ قَتَلَ حَمَامَةً مِنْ حَمَامِ مَكَّةَ فَأَمَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنْ يَفْتَدِيَ عَنْهُ بِشَاةٍ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.حافظ محمد فہد
عطاء سے روایت ہے کہ قریش کے ایک غلام نے مکہ کے کبوتروں میں سے ایک کبوتری کو قتل کر دیا تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس کی طرف سے ایک بکری فدیہ دی جائے۔