مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ مَا فِي بَيْضَةِ النَّعَامِ وَالْجَرَادِ وَالنَّهْيِ عَنْ صَيْدِ الْجَرَادِ فِي الْحَرَمِ باب: شتر مرغ کے انڈے اور ٹڈی کے احکام اور حدودِ حرم میں ٹڈی کے شکار کی ممانعت
حدیث نمبر: 895
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ: قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً يَقُولُ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ صَيْدِ الْجَرَادِ فِي الْحَرَمِ. فَقَالَ: لَا، وَنَهَى عَنْهُ، قَالَ: أَمَا قُلْتَ لَهُ، أَوْ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: فَإِنَّ قَوْمَكَ يَأْخُذُونَهُ وَهُمْ مُحْتَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ؟ فَقَالَ: لَا يَعْلَمُونَ.حافظ محمد فہد
عطاء کہتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حرم میں ٹڈیوں کے شکار کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا: ”نہیں۔“ اور اس سے روک دیا، عطاء نے کہا: میں نے انہیں کہا یا قوم سے ایک آدمی نے کہا، کہ آپ کی قوم والے مسجد میں اپنے آپ کو کپڑوں سے باندھ کر بیٹھے ہوتے ہیں تو وہ ان کو پکڑتے ہیں؟ تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ علم نہیں رکھتے ہیں۔“