حدیث نمبر: 880
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: كَانَ مُجَاهِدٌ يَقُولُ: مَنْ قَتَلَهُ مِنْكُمْ مُتَعَمِّدًا غَيْرَ نَاسٍ لِحُرْمِهِ وَلَا مُرِيدًا غَيْرَهُ، فَأَخْطَأَ بِهِ فَقَدْ أَحَلَّ، وَلَيْسَتْ لَهُ رُخْصَةٌ، وَمَنْ قَتَلَهُ نَاسِيًا لِحُرْمِهِ أَوْ أَرَادَ غَيْرَهُ فَأَخْطَأَ بِهِ، فَذَلِكَ الْعَمْدُ الْمُكَفَّرُ عَلَيْهِ النَّعَمُ.
حافظ محمد فہد

ابن جریج نے کہا مجاہد رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جس نے تم میں سے (شکار کو) جان بوجھ کر بغیر بھولے قتل کر دیا اس کے احرام ہوتے ہوئے اور اس (قاتل) کا اس کے علاوہ اور کوئی ارادہ نہیں، تو اس نے غلطی کی اور وہ حلال ہو گیا اور اس کے لیے کوئی رخصت نہیں؛ اور جس نے اس کی حرمت کو یاد نہ رکھتے ہوئے قتل کر دیا یا اس کے علاوہ کسی اور کا ارادہ تھا تو اس سے بھی غلطی ہوئی یہ (غلطی والا) ارادہ ایسا ہے جس پر (اس کی مثل) جانور سے کفارہ ہے۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحج / حدیث: 880
تخریج حدیث اسناده حسن اخرجه البيهقى فى المعرفة السنن والآثار (15293)۔