مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الْمُحْرِمِ لَا يَنْكِحُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ باب: محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح پڑھائے اور نہ منگنی کا پیغام دے
حدیث نمبر: 870
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ عَلَى نَفْسِهِ وَلَا عَلَى غَيْرِهِ.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”نہ محرم نکاح کرے، نہ کروائے اور نہ اپنی منگنی کرے اور نہ کسی کی کروائے۔“