مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الْمُحْرِمِ لَا يَنْكِحُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ باب: محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح پڑھائے اور نہ منگنی کا پیغام دے
حدیث نمبر: 868
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ لِيَحْضُرَ ذَلِكَ وَهُمَا مُحْرِمَانِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانٌ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ" .حافظ محمد فہد
نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمر بن عبید اللہ نے طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے کرنے کا ارادہ کیا تو ابان بن عثمان کی طرف شریک ہونے کا پیغام بھیجا، اور وہ دونوں (جن کی شادی ہونی تھی) حالتِ احرام میں تھے۔ ابان نے شریک ہونے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نہ محرم نکاح کرے، نہ کروائے اور نہ ہی منگنی کرے۔“