مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابٌ مِنْهُ فِي النِّسَاءِ باب: عورتوں سے متعلق (حج و عمرہ کے) مخصوص مسائل
حدیث نمبر: 857
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ [ ص: 213 ] بِنْتِ شَيْبَةَ: أَنَّهَا قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِذْ جَاءَتْهَا امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ يُقَالُ لَهَا: تَمْلِكُ، قَالَتْ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ ابْنَتِي فُلَانَةَ حَلَفَتْ: لَا تَلْبَسْ حُلِيَّهَا فِي الْمَوْسِمِ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: قُولِي لَهَا: إِنَّ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تُقْسِمُ عَلَيْكِ إِلَّا لَبِسْتِ حُلِيَّكِ كُلَّهُ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ وَإِلَى آخِرِ السَّابِعِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.حافظ محمد فہد
صفیہ بنت شیبہ سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی جب بنی عبدالدار کی عورتوں میں سے ایک عورت آئی جسے تملک کہا جاتا تھا۔ اس نے کہا: ”اے ام المومنین! میری فلاں بیٹی نے قسم اٹھائی ہے کہ وہ موسم (حج) میں اپنے زیورات نہیں پہنے گی۔“ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اس سے کہو کہ مومنوں کی ماں تجھے قسم دے کر کہتی ہے کہ تو اپنے سارے زیورات پہن لے۔“