حدیث نمبر: 856
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ كَانَ يُفْتِي النِّسَاءَ إِذَا أَحْرَمْنَ أَنْ يَقْطَعْنَ الْخُفَّيْنِ، حَتَّى أَخْبَرَتْهُ صَفِيَّةُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّهَا كَانَتْ تُفْتِي النِّسَاءَ لَا يَقْطَعْنَ فَانْتَهَى عَنْهُ.
حافظ محمد فہد

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عورتوں کو فتویٰ دیتے کہ وہ احرام میں اپنے موزوں کو کاٹ دیں۔ یہاں تک کہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطہ سے بتایا کہ وہ عورتوں کو فتویٰ دیتی تھیں کہ وہ موزے نہ کاٹیں۔ اس کے بعد ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے فتویٰ کو ترک کر دیا۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحج / حدیث: 856
تخریج حدیث اخرجه البيهقى 525 - وفى المعرفة السنن والآثار له (2839) واحمد: 2/ 29 - وصححه ابن خزيمة (2686)۔