مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابٌ مِنْهُ فِي النِّسَاءِ باب: عورتوں سے متعلق (حج و عمرہ کے) مخصوص مسائل
حدیث نمبر: 855
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: تُدْنِي عَلَيْهَا مِنْ جَلَابِيبِهَا وَلَا تَضْرِبُ بِهِ. قُلْتُ: وَمَا لَا تَضْرِبُ بِهِ؟ فَأَشَارَ لِي: كَمَا تَجَلْبَبُ الْمَرْأَةُ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى مَا عَلَى خَدِّهَا مِنَ الْجِلْبَابِ، فَقَالَ: لَا تُغَطِّيهِ فَتَضْرِبُ بِهِ عَلَى وَجْهِهَا، فَذَلِكَ الَّذِي لَا يَبْقَى عَلَيْهَا، وَلَكِنْ تَسْدُلُهَا عَلَى وَجْهِهَا كَمَا هُوَ مَسْدُولًا وَلَا تَقْلِبُهُ وَلَا تَضْرِبُ بِهِ وَلَا تَعْطِفُهُ.حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا: ”عورت بڑی چادر اوڑھے گی اور اس طرح نہیں کرے گی۔“ عطاء کہتے ہیں میں نے پوچھا کیا نہیں کرے گی؟ تو انہوں نے مجھے اشارہ کر کے بتایا، جس طرح عورت اوڑھنی لیتی ہے۔ پھر جو اوڑھنی رخسار پر ہوتی ہے اس کا اشارہ کیا اور فرمایا: ”اس سے اپنے چہرے کو نہیں چھپائے گی اور جو اضافی چادر ہوگی اس کو چہرے پر اسی طرح لٹکائے گی جس طرح کہ وہ لٹکی ہوتی ہے۔ نہ اس کو الٹے گی، نہ ڈالے گی، اور نہ اس کو ملائے گی۔“