مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابٌ مِنْهُ فِي النِّسَاءِ باب: عورتوں سے متعلق (حج و عمرہ کے) مخصوص مسائل
حدیث نمبر: 853
أَخْبَرَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، وَحَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يُحَدِّثُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَلَمَّا كُنَّا بِذِي الْحُلَيْفَةِ وَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ، فَأَمَرَهَا بِالْغُسْلِ وَالْإِحْرَامِ.حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی جابر رضی اللہ عنہ نے اور وہ نبی ﷺ کے حج (حجۃ الوداع) کے متعلق بیان کر رہے تھے۔ فرمایا: جب ہم ذوالحلیفہ مقام پر پہنچے تو اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں بچہ پیدا ہوا، تو نبی کریم ﷺ نے اسے غسل کر کے احرام باندھنے کا حکم دیا۔