حدیث نمبر: 852
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَقُولُ: "لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، وَلَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ أَنْ تُسَافِرَ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ" . فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوِ كَذَا وَكَذَا، وَإِنَّ امْرَأَتِي انْطَلَقَتْ حَاجَّةً قَالَ: "انْطَلِقْ فَاحْجُجْ بِامْرَأَتِكَ" .
حافظ محمد فہد

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک خطبہ میں ارشاد فرماتے سنا کہ: ”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے، اور کسی عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے محرم رشتہ دار کے بغیر سفر کرے۔“ ایک آدمی کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھ دیا گیا ہے جبکہ میری بیوی حج کے لیے چلی گئی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ تم بھی اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحج / حدیث: 852
تخریج حدیث اخرجه البخارى، جزاء الصيد، باب حج الصبيان (1862) ومسلم ، الحج، باب سفر المرأة مع محرم الى حج وغيره (1341)۔