مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابٌ مِنْهُ يُفْعَلُ فِي الْعُمْرَةِ مَا يُفْعَلُ فِي الْحَجِّ باب: عمرہ میں وہی افعال کیے جائیں گے جو حج میں کیے جاتے ہیں
حدیث نمبر: 850
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ إِمَّا قَالَ: قَمِيصٌ، وَإِمَّا قَالَ: جُبَّةٌ، وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، [ ص: 210 ] فَقَالَ: أَحْرَمْتُ وَهَذَا عَلَيَّ، فَقَالَ: انْزَعْ إِمَّا قَالَ: قَمِيصَكَ، وَإِمَّا قَالَ: جُبَّتَكَ وَاغْسِلْ هَذِهِ الصُّفْرَةَ عَنْكَ، وَافْعَلْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَفْعَلُ فِي حَجِّكَ . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.حافظ محمد فہد
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا اور اس پر قمیص تھی یا جبہ تھا اور اس پر زردی کے نشانات تھے۔ اس نے کہا: ”میں نے احرام باندھا ہے اور میرے اوپر یہ (جبہ یا قمیص) ہے“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی قمیص یا اپنے جبے کو اتار دو اور اس زردی کو اپنے آپ سے صاف کر دو، اور جس طرح تم حج میں کرتے ہو اسی طرح اپنے عمرہ میں بھی کرو۔“