مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ التَّلْبِيَةِ إِلَى رَمْيِ الْجَمْرَةِ باب: جمرہ کی رمی (کنکریاں مارنے) تک تلبیہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 829
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْدَفَهُ مِنْ جَمْعٍ إِلَى مِنًى فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ.حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مجھے فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اسے نبی ﷺ نے مزدلفہ سے منی تک اپنے پیچھے بٹھایا تھا اور آپ جمرہ (عقبہ) کی رمی تک برابر لبیک کہتے رہے۔