مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ التَّلْبِيَةِ إِلَى رَمْيِ الْجَمْرَةِ باب: جمرہ کی رمی (کنکریاں مارنے) تک تلبیہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 828
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْدَفَهُ مِنْ جَمْعٍ إِلَى مِنًى فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ.حافظ محمد فہد
عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مزدلفہ سے واپسی پر انہیں منی تک اپنے پیچھے سوار کیا تھا ، آپ ﷺ برابر جمرہ (عقبہ) کی رمی تک لبیک پکارتے رہے۔