مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ رَفْعِ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ وَالْإِكْثَارِ مِنْهَا وَالدُّعَاءِ عَقِيبِهَا باب: تلبیہ بلند آواز سے کہنے، کثرت سے پڑھنے اور اس کے بعد دعا کا بیان
حدیث نمبر: 827
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ تَلْبِيَتِهِ، سَأَلَ اللَّهَ تَعَالَى رِضْوَانَهُ وَالْجَنَّةَ، وَاسْتَعْفَاهُ بِرَحْمَتِهِ مِنَ النَّارِ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.حافظ محمد فہد
خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ جب تلبیہ سے فارغ ہوتے تو اللہ تعالیٰ سے اس کی خوشنودی اور جنت کا سوال کرتے ، اور اس کی رحمت کے وسیلہ سے جہنم سے معافی مانگتے۔