مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الِاشْتِرَاطِ فِي النِّيَّةِ باب: نیت میں (کسی عذر کی صورت میں) شرط لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 813
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَتْ لِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: هَلْ تَسْتَثْنِي إِذَا حَجَجْتَ؟ فَقُلْتُ لَهَا: مَاذَا أَقُولُ؟ فَقَالَتْ: قُلِ: اللَّهُمَّ الْحَجَّ أَرَدْتُ وَلَهُ عَمَدْتُ، فَإِنْ يَسَّرْتَهُ فَهُوَ الْحَجُّ، وَإِنْ حَبَسَنِي حَابِسٌ فَهِيَ عُمْرَةٌ.حافظ محمد فہد
عروہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں مجھے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کیا جب تو حج کرے تو استثناء کرتا ہے؟ عروہ کہتے ہیں میں نے کہا میں کیا کہوں؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کہہ اے اللہ میں نے حج کا ارادہ کیا اور اس کے لیے قصد کیا، اگر تو میرے لیے آسان بنا دے تو وہ حج ہے اور اگر مجھے کوئی روکنے والا روک لے تو یہ عمرہ ہے۔