مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الْقِرَانِ باب: حجِ قرآن (حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنا) کا بیان
حدیث نمبر: 810
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَجَّ فِي الْفِتْنَةِ فَأَهَلَّ ثُمَّ نَظَرَ، فَقَالَ: مَا أَمْرُهُمَا إِلَّا وَاحِدٌ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ الْحَجَّ مَعَ الْعُمْرَةِ. أَخْرَجَهُ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فتنہ والے سال حج کا ارادہ کیا، احرام باندھا پھر غور کیا اور فرمایا : حج اور عمرہ تو دونوں ایک ہی ہیں، میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے حج کے ساتھ عمرہ کو واجب کر لیا ہے۔