مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ التَّمَتُّعِ باب: حجِ تمتع (عمرہ اور حج الگ الگ کرنا) کا بیان
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ: أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، وَالضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ عَامَ حَجِّ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَهُمَا يَتَذَاكَرَانِ التَّمَتُّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقَالَ الضَّحَّاكُ: لَا يَصْنَعُ ذَلِكَ إِلَّا مَنْ جَهِلَ أَمْرَ اللَّهِ تَعَالَى. فَقَالَ سَعْدٌ: بِئْسَ مَا قُلْتَ يَابْنَ أَخِي. فَقَالَ: فَإِنَّ عُمَرَ قَدْ نَهَى عَنْ ذَلِكَ. فَقَالَ سَعْدٌ قَدْ صَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَنَعْنَاهَا مَعَهُ.محمد بن عبد اللہ بن حارث بن نوفل رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے سعد بن ابی وقاص اور ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہما کو جس سال معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ حج کے لیے آئے، آپس میں حج تمتع کے متعلق باتیں کرتے سنا تو ضحاک نے کہا (حج تمتع) صرف وہی کرے گا جس کو اللہ کی شریعت کا علم نہیں ہے۔ سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے بھتیجے تو نے اچھا نہیں کہا، ضحاک نے کہا بے شک عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا، تو سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حج تمتع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (حج تمتع کیا)۔