مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ إِفْرَادِ الْحَجِّ باب: حجِ افراد (صرف حج کا احرام) کا بیان
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَرَى إِلَّا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِسَرِفَ أَوْ قَرِيبًا مِنْهَا حِضْتُ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ: "مَا لَكِ أَنَفِسْتِ" ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: "إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ" . قَالَتْ: وَضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ.عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کے ارادہ کے لیے نکلے، یہاں تک کہ جب ہم مقام سرف یا اس کے قریب پہنچے تو میں حیضہ ہو گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میں رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہو گیا، کیا حیضہ ہو گئی؟“ میں نے کہا، ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں کے لیے لکھ دیا ہے اس لیے تم بیت اللہ کے طواف کے علاوہ حج کے افعال پورے کر لو۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔