حدیث نمبر: 796
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ مَيْمُونٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، يَعْنِي أَنَّهُ أَمَرَ بِإِفْرَادِ الْحَجِّ، قَالَ: قُلْتُ: أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا شَعَثٌ وَسَفَرٌ وَهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ الْقِرَانَ أَفْضَلُ، وَبِهِ يُفْتُونَ مَنِ اسْتَفْتَاهُمْ، وَعَبْدُ اللَّهِ كَانَ يَكْرَهُ الْقِرَانَ.
حافظ محمد فہد

اسود عبد اللہ (یعنی عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حج افراد کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا: انہوں نے اس بات کو پسند کیا ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک کے لیے پراگندہ حالت اور سفر ہو اور ان کا یہ خیال ہے کہ حج قران افضل ہے، جب ان سے کوئی فتویٰ مانگے تو وہ اس کا فتویٰ دیتے ہیں، جبکہ عبد اللہ خود حج قران کو ناپسند کرتے تھے۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحج / حدیث: 796
تخریج حدیث اسناده ضعيف، لضعف ابي حمزة ميمون : اخرجه البيهقي : 5/5 ۔ وفى المعرفة السنن والآثار له (2730)۔