مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ لِلْإِحْرَامِ باب: احرام کے لیے غسل اور خوشبو لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 789
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، تَقُولُ: طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحُرْمِهِ وَلِحِلِّهِ، فَقُلْتُ لَهَا: بِأَيِّ الطِّيبِ؟ فَقَالَتْ: بِأَطْيَبِ الطِّيبِ. قَالَ عُثْمَانُ: مَا رَوَى هِشَامٌ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عَنِّي.حافظ محمد فہد
عروہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے کے لیے اور حلال ہونے کے لیے خوشبو لگائی۔ عروہ کہتے ہیں میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کون سی خوشبو؟ تو انہوں نے فرمایا: سب سے اچھی خوشبو۔ عثمان کہتے ہیں: ہشام نے یہ حدیث میرے علاوہ کسی سے روایت نہیں کی۔