مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ مِيقَاتِ الْعُمْرَةِ الْمَكَانِيِّ وَالزَّمَانِيِّ باب: عمرہ کے مکانی اور زمانی میقات کا بیان
حدیث نمبر: 776
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَتْ فِي سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ. قَالَ صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ: فَقُلْتُ فَهَلْ عَابَ ذَلِكَ عَلَيْهَا أَحَدٌ؟ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ، فَاسْتَحْيَيْتُ.حافظ محمد فہد
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی عائشہ رضی اللہ عنہا نے سال میں دو مرتبہ عمرہ کیا۔ صدقہ بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے کہا، کیا کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا؟ تو قاسم رحمہ اللہ نے (بطور تعجب) کہا : ﴿سبحان الله﴾ کہا کہ ام المؤمنین پر (اعتراض)! صدقہ کہتے ہیں میں نے یہ بات کہنے کی وجہ سے شرم محسوس کی۔