مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الْمَوَاقِيتِ باب: میقاتوں (احرام باندھنے کی جگہوں) کا بیان
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ بِالْمَدِينَةِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ أَيْنَ تَأْمُرُنَا أَنْ نُهِلَّ؟ قَالَ: "يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَيُهِلُّ أَهْلُ الشَّامِ مِنَ الْجُحْفَةِ، وَيُهِلُّ أَهْلُ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ" . قَالَ لِي نَافِعٌ: وَيَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ" .ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ مدینہ میں مدینہ والوں میں سے ایک آدمی مسجد میں کھڑا ہوا اور اس نے کہا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! آپ ہمیں کہاں سے احرام باندھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ کے لوگ ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں، شام کے لوگ جحفہ سے اور نجد کے لوگ قرن (منازل) سے احرام باندھیں“۔ ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھ سے نافع رحمہ اللہ نے کہا وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اور یمن والے یلملم سے احرام باندھیں“۔