مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ حِفْظِ الْإِمَامِ مَالَ الصَّدَقَةِ باب: حاکمِ وقت (امام) کا مالِ زکوٰۃ کی حفاظت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 750
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنَّ فِي هَذَا الظَّهْرِ نَاقَةً عَمْيَاءَ، فَقَالَ: أَمِنْ نَعَمِ الْجِزْيَةِ أَوْ مِنْ نَعَمِ الصَّدَقَةِ؟ فَقَالَ أَسْلَمُ: مِنْ نَعَمِ الْجِزْيَةِ، قَالَ: إِنَّ عَلَيْهَا مِيسَمَ الْجِزْيَةِ.حافظ محمد فہد
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں اس نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: ان اونٹوں میں ایک اندھی اونٹنی ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا جزیہ (ٹیکس) کے جانوروں میں سے ہے یا صدقہ (زکوۃ) کے جانوروں میں سے ہے؟ اسلم نے کہا جزیہ (ٹیکس) کے جانوروں میں سے ہے۔ فرمایا: اس پر جزیہ کی نشانی موجود ہے۔