مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ الْعَامِلِ عَلَى الصَّدَقَةِ وَهَلَاكِ مَالِ خَالَطَتْهُ الصَّدَقَةُ باب: زکوٰۃ کے کارکن کا بیان اور اس مال کی ہلاکت جس میں زکوٰۃ مل جائے
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنَ الْأَسْدِ، يُقَالُ لَهُ: ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ: هَذَا لَكُمْ، وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: مَا بَالُ الْعَامِلِ نَبْعَثُهُ عَلَى بَعْضِ أَعْمَالِنَا، فَيَقُولُ: هَذَا لَكُمْ، وَهَذَا لِي، فَهَلَّا جَلَسَ، فِي بَيْتِ أَبِيهِ أَوْ بَيْتِ أُمِّهِ فَيَنْظُرَ يُهْدَى إِلَيْهِ أَمْ لَا؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَأْخُذُ أَحَدٌ مِنْهَا شَيْئًا إِلَّا جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ، وَإِنْ كَانَ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٌ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٌ تَيْعِرُ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا عُفْرَةَ إِبْطَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: "اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ" .ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسد کے ایک آدمی کو جس کا نام ابن لبتیہ تھا، صدقہ وصول کرنے کے لیے عامل بنایا۔ جب وہ واپس آئے تو اس نے کہا: یہ آپ کا مال ہے اور یہ مجھے ہدیہ (تحفہ) میں ملا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو گئے اور آپ نے فرمایا: ”کیا ہوا عامل کو کہ ہم اسے اپنے بعض اعمال پر بھیجتے ہیں، اور وہ آ کر کہتا ہے یہ تمہارا (بیت المال) مال ہے اور یہ مجھے تحفہ دیا گیا ہے۔ وہ اپنے والد یا والدہ کے گھر کیوں نہ بیٹھا رہتا، دیکھتا کہ وہاں بھی اسے ہدیہ ملتا ہے یا نہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ اس (مالِ زکوۃ) میں سے اگر کوئی شخص کچھ بھی (ناجائز) لے گا تو وہ اسے قیامت کے دن اپنی گردن پر اٹھائے حاضر ہوگا۔ اگر اونٹ ہے تو بلبلاتا آئے گا، اگر گائے ہے تو ڈکارتی ہوئی آئے گی اور اگر بکری ہے تو ممیاتی ہوئی آئے گی۔ پھر آپ نے اپنے ہاتھ مبارک اٹھائے حتیٰ کہ ہم نے آپ کی بغل مبارک کی سفیدی بھی دیکھ لی اور فرمایا: ”اے اللہ! میں نے تیرا حکم پہنچا دیا، اے اللہ! میں نے تیرا حکم پہنچا دیا۔“