مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ زَكَاةِ الثِّمَارِ وَالزُّرُوعِ وَالزَّيْتِ وَالْعَسَلِ باب: پھلوں، فصلوں، زیتون اور شہد کی زکوٰۃ کا بیان
حدیث نمبر: 741
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ [ ص: 165 ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَأْخُذُ مِنَ النَّبَطِ مِنَ الْحِنْطَةِ وَالزَّيْتِ نِصْفَ الْعُشْرِ يُرِيدُ بِذَلِكَ أَنْ يُكَثِّرَ الْحَمْلَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَيَأْخُذُ مِنَ الْقِطْنِيَّةِ الْعُشْرَ.حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ گندم اور تیل، جس کو پانی نکال کر سیراب کیا جاتا، اس سے بیسواں حصہ لیتے تھے۔ وہ اس سے یہ چاہتے تھے کہ کثرت سے اشیاء مدینہ تک پہنچائی جائیں، اور دالوں میں سے دسواں حصہ (عشر) لیا کرتے تھے۔