مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ زَكَاةِ الرِّكَازِ وَالْكَنْزِ باب: دفینے (رکاز) اور خزانے کی زکوٰۃ کا بیان
حدیث نمبر: 730
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورٍ، وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي كَنْزٍ وَجَدَهُ رَجُلٌ فِي خَرِبَةٍ جَاهِلِيَّةٍ: "وَإِنْ وَجَدْتَهُ فِي قَرْيَةٍ مَسْكُونَةٍ أَوْ فِي سَبِيلِ مَيْتَاءَ فَعَرِّفْهُ، وَإِنْ وَجَدْتَهُ فِي خَرِبَةٍ جَاهِلِيَّةٍ أَوْ فِي قَرْيَةٍ غَيْرِ مَسْكُونَةٍ، فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ" .حافظ محمد فہد
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خزانہ کے متعلق فرمایا جس کو ایک آدمی نے جاہلیت کی ویران زمین سے پایا: ”اور اگر تو نے اسے آبادی والی بستی میں یا شارع عام سے پایا تو اس کا اعلان کر، اور اگر تو نے اسے جاہلیت کی ویران جگہ یا غیر آباد بستی میں پایا تو اس میں اور رکاز میں پانچواں حصہ ہے۔“