مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ مَا لَيْسَ فِيهِ زَكَاةٌ مِنَ الْعُرُوضِ وَالْحُلِيِّ وَالْوَرِقِ باب: وہ سامان، زیورات اور چاندی جن میں زکوٰۃ نہیں ہے (نصاب سے کم ہونے کی صورت میں)
حدیث نمبر: 722
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ عَلَى بَنَاتِهِ وَجَوَارِيهِ الذَّهَبُ ثُمَّ لَا يُخْرِجُ مِنْهُ الزَّكَاةَ.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی بیٹیوں اور بچیوں پر سونا (زیورات کی صورت میں) تھا اور وہ اس سے زکوۃ نہیں نکالتے تھے۔