مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ زَكَاةِ أَمْوَالِ الْيَتَامَى وَالِابْتِغَاءِ فِيهَا باب: یتیموں کے مال کی زکوٰۃ اور اس میں تجارت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 714
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلِينِي أَنَا وَأَخَوَيْنِ لِي يَتِيمَيْنِ فِي حِجْرِهَا فَكَانَتْ تُخْرِجُ مِنْ أَمْوَالِنَا الزَّكَاةَ.حافظ محمد فہد
عبدالرحمن بن قاسم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا میری اور میرے دو بھائیوں کی جو یتیم تھے پرورش فرماتی تھیں اور وہ ہمارے مال سے زکوٰۃ دیا کرتی تھیں۔