مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ وَقْتِ وُجُوبِ الزَّكَاةِ وَقَبُولِ قَوْلِ الْمُصَدِّقِ باب: زکوٰۃ کے وجوب کا وقت اور تحصیلِ زکوٰۃ کرنے والے کی بات کی قبولیت
حدیث نمبر: 691
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَا تَجِبُ فِي مَالٍ زَكَاةٌ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ.حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ، ابن عمر رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”مال میں زکوٰۃ اس وقت تک واجب نہیں جب تک کہ اس پر ایک سال نہ گزر جائے۔“