مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ إِثْمِ مَنْ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ باب: اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 682
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ لَهُ مَالٌ لَا يُؤَدِّي زَكَاتَهُ، مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ يَطْلُبُهُ حَتَّى يُمْكِنَهُ يَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ.حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں: جس کے پاس مال ہے اور وہ اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو قیامت کے دن اس کے مال کو گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی۔ جس کی آنکھوں کے اوپر دو نقطے ہوں گے اسے ڈھونڈے گا یہاں تک کہ اس کو پا لے گا اور کہے گا، میں تیرا خزانہ ہوں۔