مسند الإمام الشافعي
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے مسائل
بَابُ أَخْذِ الزَّكَاةِ وَصَرْفِهَا باب: زکوٰۃ لینے اور اسے خرچ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 676
قَالَ الشَّافِعِيُّ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، يَعْنِي: ابْنَ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ: أَنَّ رَجُلَيْنِ أَخْبَرَاهُ: أَنَّهُمَا أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَاهُ مِنَ الصَّدَقَةِ فَصَعَّدَ فِيهِمَا وَصَوَّبَ، وَقَالَ: "إِنْ شِئْتُمَا وَلَا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ، وَلَا لِذِي قُوَّةٍ مُكْتَسِبٍ" .حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن عدی بن خیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے انہیں بتایا کہ وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے آپ ﷺ سے صدقہ کے مال سے سوال کیا۔ آپ ﷺ نے ان دونوں کو اوپر سے نیچے تک دیکھا اور فرمایا: ”اگر تم چاہو (تو میں دے دیتا ہوں) مگر صدقہ میں نہ مالدار کا حصہ ہے اور نہ ہی طاقتور کما لینے والے کا۔“