مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابٌ فِي النَّوْمِ قَاعِدًا وَمُضْطَجِعًا باب: بیٹھ کر یا لیٹ کر سونے (اور اس کے وضو پر اثر) کا بیان
حدیث نمبر: 67
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَنَامُ قَاعِدًا، ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ.حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیٹھے ہوئے سو جاتے، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔