مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابُ مَنْ شَكَّ فِي الْحَدَثِ باب: جس شخص کو وضو ٹوٹنے کے بارے میں شک ہو جائے
حدیث نمبر: 65
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: شُكِيَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ الشَّيْءُ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: "لَا يَنْفَتِلْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا" . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.حافظ محمد فہد
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ یہ روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کو نماز میں بے وضو ہونے کا خیال گزرے (تو وہ کیا کرے؟) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ پا لے تو وہ واپس نہ مڑے (یعنی نماز نہ توڑے)۔“