مسند الإمام الشافعي
كتاب الصيام— روزوں کے مسائل
بَابُ الِاسْتِمْرَارِ عَلَى الصِّيَامِ مَعَ وُجُودِ الطَّعَامِ باب: کھانا موجود ہونے کے باوجود روزہ جاری رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 640
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ، يَقُولُ: دَعَا أَبِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَأَتَاهُ وَجَلَسَ وَوُضِعَ الطَّعَامُ، فَمَدَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَدَهُ، وَقَالَ: خُذُوا بِسْمِ اللَّهِ، وَقَبَضَ عَبْدُ اللَّهِ يَدَهُ، وَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ.حافظ محمد فہد
عبداللہ بن ابی یزید رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ میرے باپ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی دعوت کی، وہ آئے اور بیٹھ گئے اور کھانا لگا دیا گیا، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ہاتھ بڑھایا اور فرمایا: ”اللہ کے نام سے لو (کھاؤ)“، اور پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: ”میں روزہ سے ہوں۔“