مسند الإمام الشافعي
كتاب الصيام— روزوں کے مسائل
بَابُ التَّخْيِيرِ فِي الصَّوْمِ وَالْإِفْطَارِ باب: سفر میں روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کے اختیار کا بیان
حدیث نمبر: 627
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا الصَّائِمُ، وَمِنَّا الْمُفْطِرُ، فَلَمْ يَعِبِ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الصِّيَامِ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.حافظ محمد فہد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کیا ہم میں سے بعض روزے سے تھے اور بعض بغیر روزے کے۔ تو روزہ دار نے روزہ نہ رکھنے والے پر اور روزہ نہ رکھنے والے نے روزہ دار پر کسی قسم کی عیب جوئی نہیں کی۔