مسند الإمام الشافعي
كتاب الصيام— روزوں کے مسائل
بَابُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ وَلَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ باب: اگر مطلع ابر آلود ہو تو تیس دن پورے کرنے اور مہینے سے ایک یا دو دن پہلے (شک کا) روزہ نہ رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 610
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَقَدَّمُوا بَيْنَ يَدَيْ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمًا فَلْيَصُمْهُ" .حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم رمضان سے پہلے ایک دو دن روزے نہ رکھو سوائے اس شخص کے جو پہلے سے وہ روزہ رکھتا چلا آرہا ہو تو وہ ان دنوں میں بھی روزہ رکھ لے۔