مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابُ مَا يَكُونُ مِنْهُ الْوُضُوءُ، وَالْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ وَالْفَرْجِ باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو (ٹوٹ جاتا) ہے، اور شرمگاہ کو چھونے سے وضو کا حکم
حدیث نمبر: 58
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرٍو، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْهَاشِمِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "إِذَا أَفْضَى أَحَدُكُمْ بِيَدِهِ إِلَى ذَكَرِهِ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا شَيْءٌ فَلْيَتَوَضَّأْ" .حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگائے جبکہ درمیان میں کچھ (کپڑا وغیرہ) نہ ہو تو وہ وضو کرے۔“