مسند الإمام الشافعي
كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء— عیدین ، قربانی اور استسقا کے مسائل
بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى الْمُصَلَّىٰ لِلِاسْتِسْقَاءِ وَاسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ وَتَحْوِيلِ الرِّدَاءِ باب: استسقاء کے لیے عید گاہ نکلنے، قبلہ رخ ہونے اور چادر بدلنے کا بیان
حدیث نمبر: 515
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، قَالَ: اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ، فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ بِأَسْفَلِهَا فَيَجْعَلَهَا أَعْلَاهَا، فَلَمَّا ثَقُلَتْ عَلَيْهِ قَلَبَهَا عَلَى عَاتِقِهِ.حافظ محمد فہد
عباد بن تمیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز استسقاء پڑھی اور آپ پر بھاری سیاہ چادر تھی، آپ نے اس کو نیچے سے پکڑ کر اور اوپر کرنے کی کوشش کی ، جب بوجھل ہوگئی تو آپ نے اپنے کندھوں پر ہی اسے الٹ دیا۔