مسند الإمام الشافعي
كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء— عیدین ، قربانی اور استسقا کے مسائل
بَابُ مُوجِبِ النَّهْيِ وَإِبَاحَةِ الْأَكْلِ وَالِادِّخَارِ وَالصَّدَقَةِ باب: ممانعت کی وجہ اور قربانی کا گوشت کھانے، ذخیرہ کرنے اور صدقہ کرنے کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 510
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ، ثُمَّ قَالَ بَعْدُ: "كُلُوا وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا" .حافظ محمد فہد
جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا، پھر بعد میں فرمایا: ”تم کھاؤ، زاد راہ بناؤ اور ذخیرہ کرو۔“