مسند الإمام الشافعي
كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء— عیدین ، قربانی اور استسقا کے مسائل
بَابُ التَّكْبِيرِ فِي صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ وَالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ باب: عیدین اور استسقاء کی نماز میں تکبیرات اور خطبہ سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 495
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَجْلَانِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ: أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ مَرْوَانُ وَإِلَى رَجُلٍ قَدْ سَمَّاهُ، فَمَشَى بِنَا حَتَّى أَتَى الْمُصَلَّى فَذَهَبَ لِيَصْعَدَ فَجَبَذْتُهُ إِلَيَّ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، تُرِكَ الَّذِي تَعْلَمُ، فَقَالَ: أَبُو سَعِيدٍ: فَهَتَفْتُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَا تَأْتُونَ إِلَّا [ ص: 51 ] شَرًّا مِنْهُ. أَخْرَجَ الْعَشَرَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ.حافظ محمد فہد
عیاض بن عبداللہ بن سعد بن ابی سرح ﷺ سے روایت ہے کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مروان نے میری طرف اور ایک آدمی کی طرف، جس کا انہوں نے نام لیا، ایک آدمی بھیجا۔ مروان ہمارے ساتھ عید گاہ پہنچا، وہ منبر پر چڑھنے لگا تو میں نے اسے (پیچھے) کھینچ لیا، تو اس نے کہا: اے ابو سعید! جس چیز کا آپ کو علم ہے اس کو آج چھوڑ دیا گیا ہے۔ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے تین دفعہ بلند آواز سے کہا، اللہ کی قسم! تم اس کے بدلے برا (طریقہ) لائے ہو۔“