حدیث نمبر: 488
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى وَالْفِطْرَ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَكَبَّرَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ، وَفِي الْآخِرَةِ خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ.
حافظ محمد فہد

ابن عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے بیان کرتے ہیں کہ میں نماز عید الاضحی اور عید الفطر میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حاضر ہوا، تو آپ نے پہلی رکعت میں قرآت سے پہلے سات تکبیریں کہیں اور دوسری رکعت میں قرآت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء / حدیث: 488
تخریج حدیث اسنادہ صحیح، اخرجـہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار (1900) ۔ وابن ابی شیبۃ (5703) ، وعبد الرزاق (5680)، (5682)۔